Type to search

ٹی وی اور فلم

تھریلر ویب سیریز ڈمیج 2 میں اکانکشا

فلملی ڈسک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم ایکس پلیئر کی تھریلر ویب سیریز ڈمیج 2 ریلیز ہوچکی ہے۔ اس میں حنا خان اور آدھیان سمن کے علاوہ ایک اور چہرہ توجہ کھینچتا ہے وہ ہے اکانکشا کدرے کا ۔ انکی ایکٹینگ جتنی قائل ہے، لکس اور اسٹائل میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔

ڈمیج 2 ایک سائیکولوجیکل تھریلر ویب سیریز ہے جسے ایم ایکس پلیئر پر فری میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سیریز میں آپ کو حنا خان اور آدھیان سمن کے ساتھ اکانکشا کدرے بھی دیکھائی دیں گی جو کہک ایک تھیٹر آرٹسٹ ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو یہ اکانکشا کی پہلی ویب سیریز ہے لیکن اس سیریز میں انکا رول کافی اہم ہے۔

اکانکشا پہلے شارٹ فلمس میں کام کرچکی ہے اور رپورٹس کی مانیں تو وہ بائیوپک پلے میں بھی کام کررہی ہے۔ ویسے اکانکشا کا پہلا پیار اسٹیج ہے۔ انکا ماننا ہے کہ اسٹیج پر وہ خود کو اچھی طرح ایکسپریس کرپاتی ہے۔ ویب سیریز ڈمیج 2 کے بارے میں کریں تو یہ کہانا گوری بترا (حنا خان) اور آکاش بترا (آدھیان سمن) کی ہے جو ہوم اسٹے چلاتے ہیں۔

انکا یہ بزنس کافی اچھا چل رہا ہوتا ہے تبھی انکے ہوم اسٹے میں روکے مہمان گیسٹ کی ایک چھوٹی لڑکی غائب ہوجاتی ہے بچی کے غائب ہونے کے بعد سیسپنس شروع ہوتا ہے۔ یہ بچی اکانکشا کدرے کی بیٹی ہے ۔ یہ ویب سیریز 6 اقساط کی ہے اور ہر قسط کے ساتھ آپ کا سسپینس بڑھتا جاتا ہے۔

Tags: