Type to search

ٹی وی اور فلم

آہنا شرما کی ٹی وی سیریل ‘ناگین 5’ میں انٹری، شیئر کی بولڈ تصویریں

آہنا شرما

ٹی وی ڈسک،1ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسپلیٹ ولا 12 میں زبردست ہنگامہ مچانے کے بعد اب آہنا شرما ایکٹینگ کی دنیا میں نام کمانا چاہتی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ آہنا نے ایکتا کپور کے شو ناگین 5 میں دھماکے دار انٹری کی ہے۔ اس شو میں انٹری لیتے ہی آہنا شرما نے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا۔

آہنا شرما سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک ڈھیر سارے بولڈ تصویریں شیئر کرتی آرہی ہے۔ اداکارہ آہنا کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانے کافی شوق ہے۔ اپنی بولڈ اداؤں سے آہنا ہر کسی کو گھائل کرتی ہیں۔ اسپلیٹ ولا 12 کے بعد سے ہی آہناشرما کی فین فالوونگ لگاتار بڑھ رہی ہے۔

آہنا شرما ایک ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ایم ٹی وی اسپلٹ ولا سیزن 12 ، دل یہ ضدی ہے اور پویترا بھاگیا جیسے مشہور شوز میں کام کیا۔ وہ اصل میں نئی دہلی سے ہیں اور 2019 سے گلیمر انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ حال ہی میں آہنا شرما انٹری ایکتا کپور کے سپر نیچرل ڈرامہ ناگین 5 میں ہوئی۔

اداکارہ آہنا کی پیدائش 7 مارچ 2000 میں نئی دہلی میں ہوئی۔ اسکول کی پڑھائی کے بعد وہ ممبئی چلی گئی۔ اور ماڈلنگ کے ذریعہ اپنے کیریئر کی شروعات کی۔

شرما اسپلیٹ ولا شو میں سنی لیونی، رن وجے سنگھ اور پریمودا کانت کے ساتھ نظر آئی۔

فوٹو آہنا کے فین کلب انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags: