Type to search

ٹی وی اور فلم

اے سوئٹیبل بوائے میں تبو کے ساتھ رومانس کریں گے ایشان کھٹر

اے سوئٹیبل بوائے

فلمی ڈسک،3 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایشان کھٹر جلد ہی تبو کے ساتھ فلم اے سوئٹیبل بوائے میں نظر آئیں گے۔بالی ووڈ ایکٹر ایشان کھٹر نے فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی ایکٹنگ سے لوگوں کا خوب دل بھی جیتا ہے، جلد ہی وہ اننیا پانڈے کے ساتھ “خالی پیلی” میں بھی نظر آنے والے ہیں- لیکن اس سے پہلے ایشان کی ایک اور فلم “اے سوئٹیبل بوائے” کا فرسٹ لک ریلیز ہوا ہے- اس لک میں ایشان بالی ووڈ کی بڑی اسٹار تبو کےساتھ بڑے دلچسپ انداز میں نظر آرہے ہیں- تبو کے ساتھ ایشان کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے- اس فوٹو میں تبو اور ایشان ساتھ میں ایک جھولے پر بیٹھے اور ایک دوسرے کے ساتھ کھوئے نظر آرہے ہیں-

“اے سوئٹیبل بوائے” کایہ لک خود بالی ووڈ ایکٹر ایشان کھٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے- اسے شیئر کرتے ہوئے ایکٹر نے لکھا، “اے سوٹیبل بوائے” کا پہلا لک— اس لک میں دونوں فنکار روایتی لباس میں دیکھائی دے رہے ہیں- “اے سوٹیبل بوائے” کے اس لک پر ایشان کی بھی اور شاہد کپور کی بیوی میرا کپور نے بھی اپنا تبصرہ دیا ہے- انکے علاوہ تارہ ستاریا، ایوشمان کھرانا ، اور کرن جوہر جیسے اسٹارس نے اس فوٹو پر اپنا ردعمل دیا ہے- بتادیں کہ اس فلم میں ایشان مان کپور اور تبو سعیدہ بائی کے رول میں نظر آرہی ہے-

میرا نائر کی یہ مختصر سیریز وکرم سیٹھ کے اسی نام سے شائع ہونے والے ناول پر مبنی ہیں۔ ایشان نے کہا کہ جب وہ پہلی بار تبو سے ملے تو انھیں محسوس ہوگیا تھا کہ یہ ایک بے مثال اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا ایک خاص تجربہ ہوگا۔

میرا نائر نے مجھے بتایا کہ تبو سعیدہ بائی کا کردار ادا کریں گی اور مجھے وہ مان کے کردار میں دیکھنا پسند کریں گی۔ انہوں نے کہا ’’میں تبو سے ملنے کے لئے بہت پرجوش تھا۔ جب میں ان سے پہلی مرتبہ ملا تبھی میں اس بات کے لئے پریقین تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خاص ہوگا۔

“اے سوئٹیبل بوائے” کے ذریعہ ایشان پہلی بار میرا نائر کے ساتھ کام کریں گے- انکی یہ فلم اگلے سال ستمبر میں ریلیز ہوسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like