Type to search

قومی

کورونا کے خلاف لڑائی میں 98 سالہ خاتون گھر پر بنا رہی ہے ماسک

gurdev-kaur making face mask

چندی گڑھ،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر انسان میں دوسری کی بھلائی کرنے کی خواہش ہوتو وہ ہر عمر اور ہر حالات میں ایسا کرسکتا ہے۔ اسی بات کو ثابت کیا ہے پنجاب کے موگا میں رہنے والی 98 سالہ گرودیو کور دھلیوال نے، جو ہر روز صبح جلدی اٹھ کر پوجا کرتی ہے اور پھر اپنے بوڑھے ہوچکے جسم اور کمزور ہوچکی آنکھوں کی پراوہ کیے بنا گھنٹٹوں بیٹھ کر ان لوگوں کے لیے ماسک بنانے کا کام کرتی ہے۔

 

 

جو انہیں خرید نہیں سکتے۔ گرودیو کو ر کی بہو امرجیت کور نے بتایا کہ انکی ساس کو ٹھیک سے دیکھائی نہیں دیتا لیکن اسکے باوجود انکی توانائی اور جوش میں کوئی کام نہیں آئی ہے۔ گرودیو کے تعاون کی خبر جب ریاست کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو ملی تو انہوں نے ٹیوٹ کرکے انہیں شکریہ کہا۔

واکر پر چلنے والی گرودیو صبح جلدی اٹھتی ہے پوجا کرتی ہے اور اسکے بعد اس سلائی مشین سے ماسک بنانے کا کام گھنٹوں کرتی ہے تو انکے سسرال والے 100 سال سے بھی ذیادہ وقت پہلے سنگاپور سے لائے تھے۔ امرجیت نے فون پر پی ٹی آئی بھاشا سے کہا ، ہمارے علاقے میں آنے والے کئی سبزی فروش ماسک پہن کر نہیں آتے تھے۔

ہم نے ان سے کہا کہ وہ کورونا وائسر سے بچنے کے لیے ماسک ضرور پہنے لیکن انہوں نے کہا کہ انکے پاس ماسک خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہے۔ اسکے بعد ہم نے ماسک سینا اور انہیں ضرورت مند لوگوں کو مفت دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بلا معاوضہ ماسک لینے کے لیے کئی لوگ انکے گھر آنے لگے ہیں، امرجیت نے بتایا کہ گرودیو کے پڑوسی انکی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔ اور کئی لوگوں نے ماسک بنانے کے لیے کپڑے بھی دیئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ماسک پہننا لازمی کردیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس انفکیشن کے 202 کیس سامنے آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like