Type to search

ٹی وی اور فلم

‘باہوبلی’ اداکارہ رمیا کرشنن کی کار سے برآمد ہوئی 96 بیئر اور 8 شراب کی بوتلیں، ڈرائیور گرفتار

رامیا کرشنن

حیدرآباد،14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مشہور اداکارہ رمیا کرشنن کو لیکر ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل ، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو باہوبلی کی مشہور اداکارہ رمیا کی کار میں شراب کی بوتل کا بڑا ذخیرہ پولیس کے ہاتھ لگا ہے۔ جسکے بعد اداکارہ کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں اسپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق ، رمیا اپنی بہن وینیا کے ساتھ اس وقت کار میں موجود تھی۔ جب انکے کار کو متھوکاڈو چیک پوسٹ پر روکا گیا تھا، حالانکہ ، جمعرات (11 جون) کو رمیا کرشنن کی ایس یو وی سے چیکنگ میں انکی کار سے 96بیئر کی بوتل اور 8 وائن کی بوتل پولیس کو برآمد ہوئی۔

شراب کی سمگلنگ کرنے کے الزام میں اداکارہ رمیا کرشنن کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی رمیا اور انکی بہن کو بھی کچھ وقت کے لیے پولیس حراست میں رکھا گیا۔ بتادیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تو تامل ناڈو کے سبھی اضلاع میں شراب کی دوکان کھول دی گئی ہے۔ حالانکہ چنئی میں ابھی تک دوکانوں کو بند رکھا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے لوگ دوسرے اضلاع میں جاکر شراب خرید رہے ہیں۔

اداکارہ رمیا کرشنن نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کئی فلمیں کی ہیں۔ جس میں امیتابھ بچن اور گویندہ اسٹارر فلم بڑے میاں چھوٹے میاں، شامل ہے۔ اداکارہ کو فلم میں باہوبلی نے کافی پہچان دلائی۔