Type to search

ٹی وی اور فلم

اپنے وقت کی مشہور کامیڈین گڈی ماروتی اب دیکھتی ہے ایسی

اداکارہ گڈی ماروتی

فلمی ڈسک، 17 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 90 کے دہائی میں ایسے کئی ستارے رہے ہیں جو اہم فنکاروں کے علاوہ اپنے بہترین سائیڈ رول کے لیے جانے جاتے ہیں-

وہیں پردے پر کچھ فنکار خاص اور الگ طرح کی کامیڈی کے لیے بھی مشہور ہوچکے ہیں- ان میں سے ایک مشہور اور تجربہ کار اداکارہ گڈی ماروتی بھی ہے-

گڈی ماروتی وہی ہے جو 90 کے دہائی میں کئی فلموں میں اپنی شاندار کامیڈی سے ناظرین کو خوب ہنسا چکی ہے- اس وقت وہ فلموں میں سائیڈ رول کرتی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maruti Guddi (@marutiguddi)

 

آج گڈی ماروتی کا پورا لک بدل گیا ہے، جس سے آپ بھی نہیں پہچان پائیں گے-

فلموں میں گڈی ماروتی کا وزن کافی بڑھ ہوا تھا، باوجود اسکے وہ پردے پر بے حد خوبصورت دیکھتی تھی-
پردے پر وہ اپنے الگ الگ طرح کے رول سے ناظرین کو خوب ہنساتی تھی- گڈی ماروتی نے سینما میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیریئر کی شروعات کی تھی-

گڈی ماورتی 80 کے دہائی سے ہندی سینما میں سرگرم ہے، لیکن پردے پر گڈی کو اصلی پہچان 90 کے دہائی کی فلموں سے ملی-

اداکارہ گڈی ماروتی نے کھلاڑی، شعلہ اور شبنم، عاشق آوارہ، دلہے راجہ، اور بیوی نمبر 1 جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا تھا-

فلم دلہے راجہ میں گڈی نے انسپکٹر کی اہلیہ کا رول پلے کیا تھا، جو ہر دوکاندار سے وصولی کرتا تھا- بتادیں کہ گڈی نے شاہ رخ خان کی فلم چمتکار میں بھی ولن کردار میں نظر آئی تھی-

گڈی ماروتی اب پہلے سے کافی بدل گئی ہے اور انہوں نے اپنا وزن بھی کم کرلیا ہے، انکی خوبصورتی آج بھی پہلے کی طرح بنی ہوئی ہے-

اداکارہ گڈی ماروتی کی پیدائش 4 اپریل 1961 میں ماروتی راؤ پراب کے گھر ہوئی- ان کا اصل نام طاہرہ پراب ہے، انکا عرفی نام گڈی ہے، منموہن دیسائی نے انہیں اسکرین نام دیا تھا-

والد کے انتقال کے بعد خاندان کے گذارے کے لیے ایکٹینگ کو جاری رکھا اور اپنی فزیک کے لیے انہیں مزاحیہ کرادر ملے-

انہوں نے 2006 میں کیریئر میں وقفہ لیا اور 2015 میں دوبارہ فلم انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا دوبارہ آغاز کامیڈی فلم ہم سب اللو ہیں سے کیا۔