Type to search

جرائم و حادثات

حیدرآباد: چھوتھی منزل سے لفٹ کی شافٹ میں گرنے سے نو سالہ لڑکے کی موت

حیدرآباد،25نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد کے رائے درگم علاقے میں ایک ہمہ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل سے لفٹ کی شافٹ میں گرنے سے ایک 9 سال کے لڑکے کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لفٹ کی باہری سیفٹی گرل کے ٹھیک سے کام نہ کرن کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ اس سال بچوں کے لفٹ میں گرنے کی حیدرآباد میں یہ تیسرا واقع ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقع پنچاوتی کالونی کے سات منزلہ ٹی وی ایس لیک ویو اپارٹمنٹ میں اتوار کی شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ سرکل انسپکٹر اے رویندر نے بتایا، 9 سال کا بچہ دھنوش چوتھے فلور پر اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے کھیل رہا تھا اس وقت اسکی بہن بھی اسکے ساتھ تھی۔ واقع کے وقت دھنوش نے لفٹ میں اندر جانے کے لیے پیر رکھا تب تک لفٹ نہیں آئی تھی اس لیے وہ لفٹ کی شافٹ میں گر گیا اور بعد میں نیچے آتی ہوئی لفٹ کے نیچے دب کر اسکی موت ہوگئی۔

اب تک تین بچوں کی موت

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری مقام واقع پر پہنچی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل بھیجا ہے۔ حیدرآباد میں اس طرح کا یہ تیسرا واقع ہے۔ اکتوبر میں ہستیناپورم نارتھ ایکسٹینشن کالونی میں ایک 9 سال کی لڑکی کی لفٹ میں پھنس کر موت ہوئی تھی۔ فروری میں بالاجی نگر میں ایک 10 سال کے بچے کا سر لفٹ کی گرل میں پھنس گیا تھا۔ اسکی بھی اس حادثے میں جان چلی گئی تھی۔