Type to search

بین الاقوامی

کورونا وائرس وبا سے دنیا بھر میں مرنے والوں میں 85فیصدی یورپ اور امریکہ کے لوگ

پیرس،10مئی (اے ایف پی) کورونا وائرس انفیکشن سے دنیا بھر میں پونے تین لاکھ سے ذیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یہ اعدا وشمار پچھلے سال چین میں شروع ہوئے انفیکشن کے بعد سے لیکر اب تک کا ہے۔ اے ایف پی ٹیلی کے مطابق ہفتہ کی شام تک کے اعدا وشمار کے مطابق مرنے والوں میں 85فیصدی لوگ یوروپ اور امریکہ کے ہیں۔

اب تتک کل 3،955،631 کورونا مثبت کیس آئے جس میں سے کل 275،018 مریضوں کی موت ہوگئی۔ جمعہ کو تک دنیا بھر میں کل ملا کر 3،877،772 مثبت کیس ہوئے تھے اور 270،927 مریضوں کی موت ہوچکی تھی۔

یوروپ کورونا سے سب سے ذیادہ متاثر براعظم ہے جہاں 1،699،566 کیس آئے اور 154،313 لوگوں کی جان چلی گئی۔ امریکہ وہ ملک ہے جس نے اس وائرس کی وجہ سے ذیادہ موتیں کا صدمہ جھیلا۔ یہاں 77280 لوگوں کی موت ہوئی۔ اسکے بعد برطانیہ میں 31،241 ، اٹلی میں 30،201 ، اسپین میں 26،478 اور فرانس میں 26،230 اموات ہوئیں۔

Tags:

You Might also Like