Type to search

قومی

کجریوال نے ایک بار پھر دوہرایا، ہمیں کورونا کے ساتھ جین سیکھنا ہوگا، مزدوروں سے کی یہ اپیل

دہلی،10مئی(بھاشا) ملک میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا سے 62ہزار سے ذیادہ لوگ متاثر ہوچکے وہیں 2100 سے ذیادہ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ اس درمین اروند کیجروال نے اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ایک بار پھر دوہرایا کہ دلی والوں کو کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے کہا کہ شہر میں کوویڈ 19 کے 75 فیصد معاملے بن علامات یا ہلکے علامات والے ہیں اور سنگین طور پر متاثر اور انفیکشن کی وجہ مرنے والے لوگوں کی تعداد کم ہے۔ مرنے والے لوگوں کی تعداد کم کرنے بتانے کو لیکر دہلی حکومت پر تنقید کیے جانے کے ایک دن بعد انہوں نے کہا، شدید مریض کی تعداد کم ہے۔ کوویڈ 19 سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔

Tags:

You Might also Like