Type to search

ٹی وی اور فلم

نیشنل فلم ایوارڈ: ایوشمان اور وکی کوشل کو بہترین اداکار کا ایوارڈ

فلمی ڈسک،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 66ویں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب آج منعقد ہوئی- جس میں پورے ملک سے سینما انڈسٹری کی ہستیوں کو انکے قابئل ستائش کام کے لیے اعزاز دیا جاتا ہے- اس تقریب میں امیتابھ بچن بھی شرکت کرنے والے تھے، لیکن بخار کی وجہ سے وہ نہیں پہنچ پائے- بگ بی نے ٹیوٹ کیا تھا کہ بخار سے متاثر ہوں، سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے- کل دہلی میں منعقد نیشنل فلم ایوراڈ تقریب میں شامل نہیں ہوپاؤنگا-

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نیشنل ایوارڈ فاتحین کو  ایوارڈ دے کر اعزاز سے نوازا- اس ایوارڈ میں پدماوت، کے گانے گھمرو کو بیسٹ کوریوگرافر کے لیے ایوارڈ دیا گیا- وہی سنجے لیلا بنسالی کی پدماوت بیسٹ میوزک کے لیے نیشنل ایوارڈ دیا گیا- بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ایوشمان کھرانا (آندھادھن) اور وکی کوشل (اوڑی) کو ملا- وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کیرتی سریش (مہانتی – تلگو) کو ملا- بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ

کا ایوارڈ سریکھا سیکری(فلم- بدھائی ہو) کو ملا-

بیسٹ ہندی فلم – آندھادھن

بیسٹ مقبول فلم – بدھائی ہو

سوشل ایشو بیسٹ فلم – پیڈ مین

بیسٹ ایکٹر – ایشومان کھرانا (آندھا دھن) او وکی کوش (اوڑی)

Tags:

You Might also Like