Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم فیئر ایوارڈ 2020: ‘گلی بوائے’ رہی سب سے آگے، رنویر ۔ عالیہ بہترین ایکٹر

فلمی ڈسک،16فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 65ویں ایمیزون فلم فیئر ایوارڈ 2020 اوسم آسم کا اعلان ہفتہ کو ہوگیا۔ بالی ووڈ کے اس سب سے بڑے ایوارڈ فنکشن کے موقع پر جہاں بالی ووڈ کے ستاروں نے سماں باندھ دیا، وہیں زویا اختر کی فلم گلی بوائے چھائی رہی۔ یہ فلم 13 کیٹیگری میں نامزد ہوئی تھی۔ جس میں سے 10 ایوارڈ یہ اپنے نام کرگئی۔ گلی بوائے کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو اسی فلم کے لیے بہترین ایکٹر ان لیڈنگ رول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گوہاٹی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد اوسم آسام کی طرف سے کیا گیا۔

ستاروں سے سجی اس شام کو رنگین بنانے میں مشہور شخصیات نے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ فلم فیئر کے منچ پر اکشے کمار سے لیکر کارتیک آریان اور رنویر سنگھ جیسے فنکاروں نے زبردست پرفارمنس دی۔ وہیں مادھوری ڈکشٹ سے لیکر عالیہ بھٹ تک کی اداؤں نے ماحول میں چار چاند لگا دیئے۔

ایوراڈ کی یہ رات گلی بوائے کےنام رہی۔ اسی فلم کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ زویا اختر کو ملا۔ گلی بوائے کے لیے ہی بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ، اور بہترین سپورٹنگ اداکارہ منتخب ہوئے۔ بہترین میوزک البم کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے لیے زویا اختر اور انکور تیواری کوملا۔

Tags:

You Might also Like