ایکٹر آشیش ویدیارتی نے 60 سال کی عمر میں کی دوسری شادی

فلمی ڈسک، 26 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری سے اچھی خبر سننے کو مل رہی ہے، دراصل بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ انڈسٹری میں اپنے ولن والے کردار سے مداحوں کو تفریح کرنے والے 60سالہ تجربہ کار ایکٹر آشیش ویدیارتی نے دوسری شادی کرلی-
ایکٹر نے حال ہی میں کولکتہ میں آسام کی فیشن بزنس ویمن روپالی باروہ سے شادی کرلی- جسکی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے-
View this post on Instagram
فین پیج پر شیئر کی گئی تصویر میں آشیش ودیارتی اور نئی دلہن روپالی باروہ کو روایتی سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے- وہیں انکے چہرے پر بڑی مسکراہٹ بھی دیکھی-
بازی، جیت، ارجن پنڈت، میجر صاحب، سولجر، جیسی فلموں میں کام کرچکے ایکٹر آشیش ویدیارتی شادی کے اپنے فیصلے کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے کہا، میری زندگی کے مرحلے میں، روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی احساس ہے- ہم نے صبح کورٹ میں شادی کی-
آشیش کی پہلی بیوی راجوشی کا ردعمل
آشیش ویدیارتی کی دوسری شادی پر پہلی بیوی راجوشی باروہ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹوٹے رشتے کا سچ بیاں کیا، راجوشی نے بتایا کہ سال 2021 سے دونوں الگ رہے رہے ہیں- پچھلے سال اکتوبر میں جوڑے نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی-
View this post on Instagram
انہوں نے کہا ہاں ہم نے لوگوں کو اسکی معلومات نہیں دی، ہم اچھے دوستے ہیں اور اسے عوامی نہ کرنے کا فیصلہ لیا، پچھلے 22 سال میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے تھے- آپ آشیش سے پوچھیں گے تو وہ بھی یہی کہیں گے-
وہ ایک بہترین پارٹنر تھے، ہم نے کئی سال تک سفر کیا، ہم میں بہت سی چیزیں یکساں تھی، تو بہت اچھا لگا بھی تھا، لیکن اس پر کبھی ٹکراؤ نہیں ہوا ہے-
ہمارا ایک بیٹا آرتھ ودیارتی بھی ہے، جسکی پرورش میں انکا بڑا تعاون رہا ہے، میں ایک آرٹسٹ ہوں اور وقت کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ کوئی چیزیں مجھے روک نہیں سکتی ہے، پھر معلوم ہوا کہ آشیش ویدیارتی کا مستقبل الگ ہے، میں کسی رشتے میں گھٹنے کے بجائے اپنی خوشی منتخب کی-
راجوشی کہتی ہے کہ آشیش نے مجھے دھوکہ نہیں دیا، انکے سپورٹ کی وجہ سے میں الگ ہونے کا فیصلہ لے پائی- بنا کسی لڑائی جھگڑے کے ہم الگ ہوئے-
بتادیں کہ راجوشی ایک سنگر، ایکٹر اور آر جے ہیں، انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اور ہندی شوز میں کام کیا ہے- جس میں املی، اور سہانی سی ایک لڑکی ،جیسے سیریل شامل ہے-