Type to search

اسپورٹس

ٹیم انڈیا کے کوچ کیلئے 6 نام شارٹ لسٹ، 16 اگست سے انٹرویو

نئی دہلی،13اگسٹ(پی ٹی آئی) ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے انتخاب کے لیے چھ ناموں کی شارٹ لسٹ کرلی گئی ہے۔ کپل دیو کی سربراہی والی 3 رکنی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی ( سی اے سی) نے پیر کو ان ناموں کی چھاٹنی کی۔ اس دوڑ میں موجودہ کوچ روی شاستری کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیوسن، سابق آسٹریلیا آل راؤنڈر اور سری لنکا کے سابق کوچ ٹام موڈی ، ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر اور افغانستان کے سابق کوچ فل سائمنس ، ٹیم انڈیا کے سابق مینجر لال چند راجپوت اور ٹیم انڈیا کے سابق فیلڈننگ کوچ رابن سنگھ کا نام اس میں شامل ہے۔
16 اگسٹ سے شرووع ہونے والے اس انٹرویو کے لیے چنے گئے ان امیدواروں کو سی اے سی کے سامنے پریزنٹیشن پیش کرنا ہوگا۔

Tags: