Type to search

قومی

پچاس فیصدی لوگ نہیں پہن رہے ماسک، وزارت صحت کی تحقیق میں انکشاف

Wearing masks is now compulsory in TS

ی دہلی، 21 مئی (بھاشا) مرکزی وزارت صحت نے ایک مطالعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر میں 50 فیصدی لوگ اب بھی ماسک نہیں پہنتے اور 64 فیصد لوگ ایسے ہیں جو ماسک پہن کر صرف اپنا منہ ڈھکتے ہیں۔

ناک کو نہیں، حکومت نے جمعرات کو کہا کہ 10 ہفتوں تک کورونا وائرس انفیکشن شرح میں لگاتار اضافے کے بعد ، پچھلے دو ہفتے سے وبا کے کیسوں میں کمی کی خبریں آرہی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ 29 اپریل سے 5 مئی تک ایسے اضلاع کی تعداد 210 تھی جہاں انفیکشن کے کیسوں میں کمی آرہی تھی، لیکن 13 سے 19 مئی کے درمیان ایسے اضلاع کی تعداد بڑھ کر 303 ہوگئی ہے۔

حکومت نے کہا کہ سات ریاستوں میں انفیکشن کے کیسوں کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ 22 ریاستوں میں یہ 15 فیصد سے زیادہ ہے۔

حکومت نے کہا کہ ہندوستان میں فروری کے وسط سے کوویڈ 19 سے متعلق جانچ کی تعداد میں ہفتہ وار طور سے لگاتار اضافہ ہوتا رہا ہے اور 12 ہفتوں میں اس میں اوسطا 2.3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں میں کہا گیا ہے کہ جون کے آخر تک ، کوویڈ 19 سے متعلق جانچ کی روزانہ تعداد اوسطا 45 لاکھ تک ہو جائے گی۔

وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک میں اب تک کوویڈ 19 ٹیکے کی 19 کروڑ سے ذیادہ خوراک لگائی جاچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ جمعرات کو ویکسین مہم کے 125 ویں روز ٹیکے کی 14،56،088 خوراکیں دی گئیں۔

وزارت نے بتایا کہ 18۔44 سال کی عمر کے 7،36،514 لوگوں کو جمعرات کو کوویڈ 19 ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی گئی اور اس طرح اس ٹیکہ مہم کے تیسرے مرحلے کی شروعات سے اب تک 35 ریاستوں اور مرکزی انتظام ریاستوں میں اس عمر میں 85,84,054 فائدہ اٹھانے والوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وزرات کے مطابق جمعرات کی رات آٹھ بجے تک کی آخری رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک کوویڈ 19 ٹیکے کی 19،18،10،604 خوراک لگائی گئی ہے۔

(بشکریہ : بھاشا ۔ پی ٹی آئی ، ہندی سے اردو ترجمہ ہے)