Type to search

جرائم و حادثات

جموں کشمیر: کشتواڑ میں کھائی میں گری بس،31 مسافروں کی موت

جموں وکشمیر،1 جولائی(اردو پوسٹ) جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں کے کیشوان علاقے میں مسافروں سے بھری ایک منی بس بے قابو ہوکر پیر کو گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 31 لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے جبکہ قریب 13 لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے بچاؤ کام شروع کردیا ہے۔ حادثہ صبح قریب 8 بجے ہوا۔

حادثے میں زخمی مسافروں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کرایا ہے۔ جہاں انکا علاج  چل رہا ہے۔ مقام حادثہ پر بچاؤ کام میں مقامی لوگوں نے بھی پولیس کی مدد کیاور کئی مسافروں کو حادثے کا شکار ہوئی منی بس کو باہر نکالا۔ موقع پر راحت کا کام جاری ہے۔ حالانکہ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

Tags: