Type to search

قومی

احمد آباد میں 3 منزلہ عمارت منہدم ، 2 لوگوں کی موت

گجرات،5ستمبر(ایجنسی) گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کی دوپہر ایک تین منزلہ عمارت مہندم ہوگئی -عمرات گرنے سے ملبے میں دب کر دو لوگوں کی موت ہوگئی- کئی دیگر دبے ہونے کا امکان ہے- فی الحال موقع پر راحت بچاؤ کام جاری ہے- پولیس بچاؤ عملہ موقع پر موجود ہے-

احمد آباد کے علاقے عمراوی واڑی میں گرنے والی اس عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے 10 افراد کے بارے میں شبہ ہے۔ انھیں ملبے سے نکالنے کے لئے فائر فائٹرز کی ایک ٹیم مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک ملبے سے پانچ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ مکان بہت پرانا تھا۔ گھر کے آس پاس تنگ گلیوں کی وجہ سے ، امداد اور بچاؤ کا کام مشکل ہو رہی ہے۔

Tags: