Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے چتور یعنی اومی ویدیا اب دیکھتے ہیں بالکل الگ

اداکار اومی ویدیا

فلمی ڈسک، 10 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عامر خان، کرینہ کپور کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں سے ایک ہے- اس فلم کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں-

فلم تھری ایڈیٹس فلم کے سبھی کردار مشہور ہوئے تھے، لیکن فلم میں چتور اور سائلنسر، کا کردار نبھانے والے اومی ویدیا نے اپنی زبردست ایکٹینگ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی-

فلم کے ایک سین میں اسٹیج پر دیا گیا اومی ویدیا کی تقریر لوگوں کو آج بھی ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے-

سال 2009 میں آئی اس فلم کو ریلیز ہوئے کافی وقت ہوچکا ہے اور ان سالوں میں ہم سب سے پیارے چتور یعنی اومی ویدیا کا لک بھی کافی بدل گیا ہے-

اداکار اومی ویدیا کی کچھ نئی تصویریں سامنے آئی ہے، جو لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی ہے-

اداکار اومی ویدیا کی جو نئی تصویر سامنے آئی ہے اس میں انکا بہت ہی اسٹائلش انداز دیکھنے کو مل رہا ہے- اپنی اس فوٹو میں اومی ایک کافی شاپ کے آگے کافی پیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omi Vaidya (@omionekenobe)

 

 اومی ویدیا کا لک بھی اس فوٹو میں کافی ہٹ کر ہے، فوٹو میں انہیں ایک ملٹی کلر شرٹ اور آنکھوں پر کالے چشمے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے-

اداکار اومی ویدیا کی اس فوٹو پر سوشل میڈیا یوزرس کی بھی مزیدار ردعمل دیکھنے کو مل رہی ہے-

ایک سوشل میڈیا یوزر نے 3 ایڈیٹس کے چتور یعنی اومی ویدیا کی فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ہے چمتکاری پروش کہاں تھے آپ- اومی کے فوٹو پر  اس طرح کے ردعمل دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ فینس انہیں دیکھ کر بہت خوش ہیں اور انہیں پردے پر دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں-

 اومی ویدیا کی پیدائش 10 جنوری 1982 کو یوکا ویلی، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ میں ہوئی، انہوں نے سال 2009 میں مینل پٹیل سے شادی کی- اس جوڑے کو دو بچے ہیں-

اومی ویدیا نے فلم تھری ایڈیٹس کے بعد دل تو بچہ ہے جی، دیسی بوائز، پلیئرس، جوڑی بریکرس، بلیک میل جیسی فلموں میں نظر آئے-