Type to search

قومی

کیرالہ: ہندوستان میں کورونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق

کیرالا:2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس ملا ہے۔ کیرالا میں اس وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے پہلے چین سے لوٹے ایک طالب علم میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ طالب علم کا ترشور میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔ جہاں اسکی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ چین کا سفر کرنے والے کیرالا کے ایک شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اتوار کو تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان میں اس بیماری کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مریض کو الگ تھلگ وارڈ میں شریک کرایا گیا ہے۔ جہاں اسکا مکمل جانچ کی جارہی ہے۔ کیرالا کی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مریض کو الپپوجھا میڈیکل کالج میں شریک کرایا گیا ہے۔ جہاں اسکا علاج چل رہا ہے۔ ابھی ہمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے رپورٹ نہیں ملی ہے۔ مثبت کیس کی امکان ہے لیکن رپورٹ ملنے کے بعد ہی ہم اسکی تصدیق کرسکتےہیں۔ وزرات صحت نے معلومات دیتے ہوئے بتایا مریض کورونا وائرس سےمتاثر پایا گیا ہے۔ اور اسے ہاسپٹل میں الگ کمرے میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اس پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کیرالا میں درج کیا گیا تھا۔ جہاں ایک طالب علم کے اس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

Tags:

You Might also Like