Type to search

آٹو موبائل

رینج روور ایووکیو ہندوستان میں لانچ، قیمت 54.94 لاکھ سے شروع

آٹو ڈسک،31 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) جیگوار لینڈ روور نے ہندوستانی بازار میں رینج روور ایووکیو لانچ کردی ہے- اس لگژری ایس یو وی کی شروعاتی ایکس شوروم قیمت 54.94 لاکھ روپے ہے- نئی رینج روور ایووکیو پیٹرول اور ڈیزل انجن آپشن کے ساتھ دو ویرینٹ ایس اور ایس ای میں بازار میں اتاری گئی ہے- یہ شاندار ایس یو وی نئی ڈیزائن لینگویج اور لیٹسٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ہے-

نئی ایس یو وی میں بی ایس 6 کمپلائنٹ 2.0 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل انجن ہے- پیٹرول انجن 247 بی ایچ پی کا پاور اور 365 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے- ڈیزل انجن 178 بی ایچ پی کا پاور اور 430 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- دونوں انجن 9 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے-

لینڈ روور نے پرانے ماڈل کے مقابلے نئی ایووکیو کی اسٹائلنگ میں کئی بدلاؤ کیے ہیں- اسکی اسٹائلنگ کمپنی کی بڑی ایس یو وی ویلار سے متاثر ہے- اسکے فرنٹ میں نئے ڈیزائن کی ہیڈ لائٹس ، اپ ڈیٹ فرنٹ گرل اور نیا فرنٹ بمپر دیا گیا ہے- سائیڈ میں کمپنی نے ویلار ایس یو وی کی طرح اس میں بھی اب پاپ-اپ ڈور ہینڈل دیئے ہیں، پچھے کی طرف نئی ایووک میں نیا بمپر اور نئے ٹیل لائٹس شامل کیے گئے ہیں-

Tags:

You Might also Like