Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ہیرا پھیری کے دیوی پرساد کی پوتی کیا آپ کو یاد ہے؟ ایسی دیکھتی ہے اب

فلمی ڈسک،یکم مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی سب سے کامیڈی فلموں میں سے ایک ہیرا پھیری کو ریلیز ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں۔ اس فلم کا ایک ایک کردار لوگوں کو آج بھھی یاد ہے۔ ایسا ہی ایک کردار دیوی پرساد کی پوتی رینکو کا تھا۔ رینکو کا کردار این الیکسیا انرا نے نبھایا تھا۔

فلم میں این الیکسیا انرا نے کلبھوشن کھربندا یعنی دیوی پرساد کی پوتی رینکو کا رول نبھایا تھا جسے گلشن گرور کیڈنیپ کرلیتے ہیں۔ تامل فلم اوئی شنموگی میں این الیکسیا نے کمل ہاسن کی بیٹی کی رول کیا تھا۔ اسی فلم کے ہندی ریمیک چاچی 420 میں یہی رول فاطمہ ثنا شیخ نے کیا تھا۔ این چنئی میں رہتی ہے ۔ اور ایکٹینگ چھوڑ چکی ہے۔ انہوں نے ہیرا پھیری کے بعد کسی ہندی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔

این کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلموں میں ایکٹینگ کریے۔ ہیرا پھیری کی شوٹنگ بھی انہوں نے گرمیوں کی چھوٹیوں میں پوری کی تھی۔ این کو ابھی تک ہیرا پھیری کی ساری یادیں تازہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے وقت اکشے کمار بہت مستی کیا کرتے تھے۔ این نے بتایا کہ ہیرا پھیری کی شوٹنگ کے دوران وہ گھومتے پھیرتے کیمرے کے پاس چلی گئی تھی جس پر پریش نے انہیں ڈانٹ دیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ پریش نے یہ جان بھج کر نہیں کیا تھا۔

این نے چنئی میں رہتی ہے اس لیے انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ ہیرا پھیری اتنی بڑی ہٹ ہوگئی۔ بعد میں این کو نارتھ انڈیا کے دوستوں کے ذریعہ پتہ چلا کہ انکی فلم کتنی ہٹ ہے اور ایک ایک کردار کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

این اب ایک کاروباری کے طور پر کام کرتی ہے۔ وہ ویسٹ پروڈکٹ سے کام کی چیزیں بنانے والا ایک اسٹارٹ اپ چلاتی ہے۔ ایکٹینگ میں واپسی کے سوال پر این کہتی ہے کہ اب انہیں ایکٹینگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ویسے بھی وہ ہندی نہیں بولتی ہے۔

فوٹو: این الیکسیا انرا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

annanra Instagram