Type to search

اسپورٹس

کرکٹر شیفالی ورما کو نیشنل ٹیم میں ملا موقع

اسپورٹس ڈسک،6ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار کرکٹر متالی راج اور ہرمن پریت کور جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان ونڈے اور ٹی 20 آئی ٹیموں کی قیادت کریں گی- جنوبی افریقہ کی خاتون ٹیم سورت میں پانچ میچوں کی ٹی 20 انٹرنینشل سیریز میں ہندوستان سے کھیلے گی اور اسکے بعد وڈوڈرا میں تین میچوں کی ونڈے کھیلنے اترے گی-

15 سال کی شیفالی ورما کو ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بننے کے لیے اتارا گیا ہے- جسے متالی راج کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے- ہریانہ کی شیفالی کو ٹی 20 میں انکے اچھ مظاہرے کو دیکھتے ہوئے کھا گیا ہے- ہرمن پریت ونڈے میں متالی کی نائب کپتان ہے جبکہ سمرتی مندھانا ٹی 20 کے لیے ہرمن پریت کی نائب کپتان ہونگی-

آپ کو بتادیں کہ متالی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکی ہے- متالی نے 89 میچوں کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا-جس میں انہوں نے 2364 رن بنائے۔

ٹی 20 سیریز 24 ستمبر سے شدروع ہوگی اور آخری میچ 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا- ونڈے سیریز 9 اکتوبر سے شروع ہوگی اور 14 اکتوبر تک چلے گا-

Tags: