Type to search

قومی

طوفان امفان: مغربی بنگال میں امفان کا قہر، پانی میں ڈوبا ایئرپورٹ

کولکتہ،21مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) طوفان امفان نے اڑیسہ اور مغربی بنگال میں سب سے ذیادہ تباہی مچائی ہے۔ اسکی وجہ سے بنگال میں قریب 12 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ طوفان نے ہزاروں گھروں کو تباہ کردیا ہے۔ بری عمارتوں کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ ہزاروں پیڑ اکھڑ گئے۔ تباہی کی تمام تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ کولکتہ اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کی رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، جبکہ دم دم میں شام 7 بجکر 20 منٹ پر ہوا کی رفتار 133کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

امفان کی وجہ سے زبردست باش ہوئی۔ کولکتہ ایئرپورٹ میں بھی پانی بھر گیا اور تیز ہواؤں سے ایئرپورٹ کا کچھ حصہ بھی معمولی طور سے نقصان پہنچا۔ ایئرپورٹ کی سبھی ہوائی خدمات آج صبح 5بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ فی الحال کارگو اور بچاؤ ریسکیو آپریشن شروع کردیئے گئے ہیں۔

امفان کے گذرنے کے بعد کولکتہ کے رہائشی علاقوں میں ہزاروں پیڑ گرے نظر آئے۔ درخت گرنے سے ہزاروں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔