Type to search

بزنس

جیو پلیٹ فارمز میں قریب 25 فیصدی کیلئے 1,15,693 کروڑ کا انویسٹمنٹ

115693 crore investment in Jio platform

سعودی عرب کی کمپنی پی آئی ایف نے کی 11,367 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
کل 1,15,693.95 کروڑ روپے کا انویسٹمنٹ ہوا
11 واں انویسٹمنٹ ملا جیو پلیٹ فارمز کو


نئی دلی۔ 18 جون، 2020۔ مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کاسلسلہ پچھلے58دنوں سے جاری ہے۔ 11 سرمایہ کاروں کے ذریعہ جیو پلیٹ فارمز میں 24.7% ایکویٹی کیلئے 1,15,693.95 لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ ویر وار کو سعودی عربیہ کی کمپنی پی آئی ایف نے2.32% ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 11,367 کروڑروپے کے انویسٹمنٹ کا اعلان کیا۔

جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری 22 اپریل کو فیس بُک سے شروع ہوئی تھی،اس کے بعد سلور لیک، وسٹا ایکویٹی، جنرل اٹلانٹک، کے کے آر ، مباڈلہ اور سلور لیک نے اضافی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس کے بعد ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی( اے ڈی آئی اے)، ٹی پی جی اور ایل کیٹرٹن نے بھی انویسٹمنٹ کااعلان کیا تھا۔

جیو پلیٹ فارمز،ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ’ ’ فل اونڈ سبسیڈیری“ ہے۔ یہ ایک ’نیکسٹ جنریشن‘ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو بھارت کو ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کے کام میں مدد کررہی ہے۔ اس کے لئے جیو کے سرکردہ ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور بھارت کے نمبر #1 ہائی۔ سپیڈ کنیکٹویٹی پلیٹ فارمکو ایک۔ ساتھ لانے کا کام کررہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ جس کے 38 کروڑ 80لاکھ گراہک ہیں، وہ جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کی ’ ’ ہولی اونڈ سبسیڈیری“ بنی رہے گی۔

سعودی عرب کی ویلتھ فنڈ پی آئی ایف نے بھارتی معیشت میں اپنا آج تک کا سب سے بڑاانویسٹمنٹ کیا ہے۔ یہ انویسٹمنٹ پی آئی ایف کی حکمت عملی اور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مطابق ہے جو ان کے ویژن 2030 کے تحت انویسٹمنٹ کررہا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر شری مکیش امبانی نے کہا” ہم نے کئی دہائیوں ک سعودی عرب کیساتھ اپنے بہتر اور منافع بخش رشتوں کا لطف اٹھایا ہے۔ پی آئی ایف کے جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری سے صاف ہے کہ تیل پر مبنی معیشت سے آگے بڑھ کر یہ رشتہ اببھارت کے نیوآئل یعنی ڈیٹا۔ معیشت کومضبوط کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سعودی عرب سامراج میں مالی تبدیلی کیلئے پی آئی ایف کے رول کی میں تعریف کرتا ہوں۔ میں جیو پلیٹ فارمز میں ایک اہم سرمایہ کار کے طور پر پی آئی ایف کا استقبال کرتا ہوں اور ان کی مسلسل حمایت اور رہنمائی کی امید کرتا ہوں کیونکہ ہم 130 کروڑ بھارتیوں کی زندگی اور خوشحال اور مضبوط بنانے کیلئے بھارت میں ڈیجیٹل تبدیلی کورفتار دینے کیلئے کئی بلند حوصلہ جاتی قدم اٹھارہے ہیں۔“

پی آئی ایف کے گورنر عالی جناب یاسر الرومائن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا” ہمیں ایک انووٹیو کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کی خوشی ہے،جو بھارت میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تبدیلی میں سب سے آگے ہے۔ ہم مانتے ہیں ہ بھارتی ڈیجیٹل معیشت کی صلاحیت بہت زیادہ ہے اور جیو پلیٹ فارمز ہمیں اس ترقی تک پہنچنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گا۔“

جیو ایک ایسے’ ڈیجیٹل بھارت‘ کی تعمیر کرنا چاہتا ہے جس کا فائدہ 130 کروڑبھارتیوں اور کاروباریوں کو لے۔ ایک ایسا ” ڈیجیٹل بھارت‘ جس سے خاص طور پر ملک کے چھوٹے ویاپاریوں، مائیکرو کاروباریوں اور کسانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں۔ جیو نے بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اور بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل طاقتوں کے بیچ خاص مقام دلانے میں اہم رول نبھایا ہے۔

Tags:

You Might also Like