Type to search

وائرل

عورت کے پیٹ سے نکلے تقریبا 1.5 کلو زیورات اور 90 سکے، ڈاکٹر بھی حیران

کولکتہ/25جولائی(بھاشا/اردوپوسٹ) اکثر سننے میں آتا ہے کہ آپریشن کے دوران پیٹ میں قینچی یا کپڑا رہ گیا ۔ لیکن یہاں ایک عجیب واقع سننے میں آیا ہے۔ مغربی بنگال میں ایک خاتون کے پیٹ سے زیورات اور سکے اتنے نکلے ہیں کہ آپ جان کر حیران ہوجائیں گے۔ ایک ڈاکٹر نے کہا کہ مغربی بنگال کے بیربھم ضلع کے سرکاری ہاسپٹل میں ذہنی طور پر بیمار خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو زیورات اور سکے نکالے گئے۔

رامپرہاٹ کے سرکاری میڈکل کالج اور ہاسپٹل میں سرجری محکمہ کے سربراہ سدھارتھ بسواس نے کہا کہ 26 سال کی خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپئے کے 90 سکے اور زیورات ، چین ، انگھوٹی، جھمکے، چوڑیاں، پائل ، کلائی کے بینڈ اور گھڑیاں ملے ہیں۔

سرجری کے بعد ڈاکٹر وشواس نے کہا کہ خاتون کے پیٹ سے کل 90 سکے نکالے ہیں۔ زیورات زیادہ تر تانبے اور پیتل کے بنے تھے۔ مگر کچھ زیورات سونے کے بھی تھے۔

خاتون کی ماں کے مطابق انہوں نے نوٹس کیا کہ اپنے گھر سے زیورات غائب ہورہے تھے۔ بتادیں کہ مارگمام پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں میں اس خاتون کا گھر ہے۔

خاتون کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی ذہنی طور پر معذور ہے ۔ پچھلے دنوں سے وہ کھانا کے بعد الٹی کردیتی تھی۔ اس نے کہا کہ اسکی بیٹی کو اسکے بھائی کی دوکان سکے ملے ہیں۔

ماں نے کہا کہ ہم نے نوٹس کیا کہ زیورات غائب ہورہے ہیں۔ مگر جب بھی ہم نے اس سے پوچھ تاچھ کرتے، وہ رونے لگتی تھی۔ ہم اس پر نظر رکھتے تھے ۔ مگر کسی طر ح وہ ان سبھی چیزوں کو نگلنے میں کامیاب ہوجاتی تھی۔ وہ پچھلے دو مہینوں سے ٹھیک نہیں تھی۔ ہم اسے مختلف ڈاکٹروں کے پاس لے گئے تھے اور مگر دوا چل رہی تھی۔ مگر کوئی اثر نہیں ہورہا تھا۔

بعد میں خاتون کو ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرو نے تقریبا ایک ہفتہ تک مختلف امتحانات کرنے کے بعد چہارشنبہ کو خاتون کا آپریشن کیا۔

Tags: