Type to search

ٹی وی اور فلم

پلک تیواری کا فوٹو شوٹ وائرل

فلمی ڈسک،25ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم روزی سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پلک تیواری سوشل میڈیا پر ان دنوں قہر ڈھا رہی ہے- شویتا تیواری کی بیٹی وقفہ وقفہ سے اپنے فوٹو شوٹ اور ویڈیو کو فینس کے درمیان شیئر کرتی رہتی ہے- پلک تیواری کی سوشل میڈیا پر اچھی فین فالوونگ ہے- لہذا انکی پوسٹ تیزی سے وائرل ہوجاتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

🖤

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii) on

پلک تیواری کی پیدائش 8 اکتوبر 2000 میں ممبئی میں ہوئی- پلک کو ڈانس کا کافی شوق ہے-

پلک تیواری ان تصویروں میں بلیزر اور جینس میں پوز دیتے نظر آرہی ہے- انکی تصویروں پر ہزارو لائیکس آچکے ہیں- انکا یہ فوٹو شوٹ خوب سرخیوں میں ہے- پلک تیواری کی ڈیبیو فلم روزی کا حال ہی میں ٹیزر ریلیز ہوا تھا- ٹیزر میں وہ کافی غصے میں نظر آرہی ہے- فلم میں انکے علاوہ ویویک اوبرائے بھی نظر آنے والے ہیں- پلک تیواری کی اس فلم کو وشال مشرا ہدایت کررہے ہیں-

پلک تیواری مشہور ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہے- پلک انسٹاگرام پر اکثر اپنے گلیمرس فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتی ہے- پلک تیواری ، شویتا تیواری اور انکے پہلے شوہر راجہ چودھری کی بیٹی ہے- اسکے بعد شیوتا نے ابھینو کوہلی سے شادی کرلی تھی۔

Tags:

You Might also Like