Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم یاریاں 2 کا ٹیزر جاری، دیویا کھوسلہ کمار لیڈ رول میں

فلم یاریاں 2

دیویا کھوسلہ کمار کی ‘یاریاں 2’ کا ٹیزر ریلیز، فلم 20 اکتوبر 2023 کو ہوگی ریلیز-

فلم میں دیویا کے ساتھ یش داس گپتا، میزان جعفری، ورینہ حسین اور پرل وی پوری بھی-

‘وِنک گرل’ پریا پرکاش واریئر ‘یاریاں 2’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔


فلمی ڈسک، 11 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2014 میں آئی فلم یاریاں کے گانے آج بھی ناظرین کی زبان پر ہے- پھر چاہے مستی سے بھرپور بلو ہے پانی پانی، ہو یا ٹوٹے دلوں پر مرحم، اللہ واریاں-

 

ٹی سیریز کے چیئرمین اور ایم ڈی بھوشن کمار کی بیوی اور اداکارہ دیویا کھوسلا کمار اب 9 سال بعد یاریاں 2 لیکر آرہی ہیں- پانی کا رنگ اس بار بھی بلو ہی ہے- لیکن انداز تھوڑا الگ- فلم میں اس بار دیویا کھوسلہ کے ساتھ یش داس گپتا، میزان جعفری، ورینہ حسین، پرل وی پوری اور ونگ گرل پریا پرکاش واریئر بھی نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

فلم یاریاں 2  کا ٹیزر جمعرات کو جاری کر دیا گیا ہے۔ کہانی اس بار بھی محبت کے مثلث (ٹرائینگل) پر ہے اور نئے دور کی محبت پر مبنی ہے۔

 

 

 

فلم ‘یاریاں’ کالج کے رومانس کے ارد گرد بنی گئی تھی۔ اب سال 2023 میں یاریاں 2 بھی ان شائقین کو فوکس کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی میں اس بار بھائی بہن کے رشتے کی مٹھاس اور ان کی باؤنڈنگ کو دوستی کی طرح دیکھایا گیا ہے- رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی اس موسیقی میں پیار ، جذبات اور دوستی کی بنے گی-

 

 

 

اب تمہارے ہوالے وطن ساتھی’ سے بطور ہیروئن اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی دیویا کھوسلا کمار جہاں پچھلی فلم کی ڈائریکٹر تھی وہیں اس بار وہ لیڈ رول میں نظر آرہی ہے- فلم یاریاں 2 اسی سال 20 اکتوبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

 

 

 

 

فلم کے 2 منٹ 22 سکنڈ کے ٹیزر کے آخر میں ہمیں سنی سنی گانے کا نیا ورژن بھی سننے کو ملتا ہے-

 

 

 

سال 2014 میں ریلیز ہوئی ‘یاریاں’ نے باکس آفس پر 40 کروڑ کا بزنس کیا تھا، فلم کا بجٹ کم تھا، لہذا یہ ہٹ ثابت ہوئی تھی، تب فلم میں ہمانشی کوہلی کے ساتھ راکل پریت سنگھ کی جوڑی تھی-

 

 

 

 

بتادیں کہ دیویا کھوسلا کمار نے فلم رائے، خاندانی شفا خانہ، بٹلہ ہاؤس، مرجاواں، اسٹریٹ ڈانسر، لوڈو، اندو کی جوانی، سردار کا گرانڈ سن، جیسی فلموں میں بطور پروڈیوسر کام کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like