Type to search

ٹی وی اور فلم

شہناز گل نے 12 کلو وزن چھ مہینے میں کم کیا وزن

شہناز گل 12 کلو وزن

ٹی وی ڈسک،17ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس سے شہناز گل نے خوب سرخیاں بٹوری تھی- شہناز کی فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہے- شہناز گل کو پنجاب کی کٹرینہ کیف بھی کہا جاتا ہے- اس بار وہ سوشل میڈیا پر اپنے وزن کو لیکر بحث میں ہے۔

بگ باس کے دوران دیکھا گیا تھا کہ انکا وزن تھوڑا بڑھ گیا تھا- لیکن شو ختم ہوتے ہی شہناز گل نے اس پ کام کیا اور جو نتیجہ ملا اس سے سبھی کو چونکا دیا-

شہناز کور گل کی پیدائش 27 جنوری 1993 سنتکھ سنگھ سکھ اور پرمندر کور گل کے گھر ہوئی۔ شہناز کی شروعاتی تعلیم ڈل ہاؤسی ہلٹاپ اسکول، ڈل ہاؤسی، ہماچل پردیش میں ہوئی۔ شہناز کور گل اداکارہ ، ماڈل اور گلوکار ہے۔ شہناز اپنی پنجابی فلموں جیسے کالا شاہ کالا اور ڈاکا کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کے شو بگ باس 13 میں آپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

❤️❤️❤️

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill) on

شہباز گل نے گذشتہ 6 ماہ میں 12 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔ حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شہناز نے کہا، ایسا کرنے کی دو وجہ رہی ہے- پہلی، لاک ڈاؤن میں کچھ سب کچھ تھم گیا تھا اور کرنے کو کچھ نہیں تھا، اس لیے وزن کم کیا، بگ باس میں میرے بڑے ہوئے وزن کو لیکر کافی مذاق اڑیا گیا-

شہناز کہتی ہے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتی ہے تو یہ مشکل نہیں ہے- وزن کیسے کم کیا جاتا ہے اور ڈائٹ کتنا بدلاؤ کیا جانا چاہیئے شہناز نے بتایا-

وزن کم کرنے کے لیے شروعات میں میں نے سب سے پہلے نان-ویج کھانا کم کیا- ڈائٹ سے آسکریم اور چاکلیٹ کم کیا- ہر دن میں صرف دو باتوں کا خیال رکھتی تھی- پہلا میں بہت ذیادہ ورائٹی والا کھانا کھانا نہیں کھاؤنگی– جیسے میں نے لنچ میں مونگ کی دال کھائی ہے تو رات کے ڈنر میں وہی کھاؤنگی- اسکے علاوہ کھانے کی مقدار بھی کم کی-

اگر مجھے دو روٹی کی بھوک ہے تو ایک روٹی کھائی- دل کو دبا کر کھاتی تھی- لیکن اسکا اثر بھی دیکھنا شروع ہوا- لاک ڈاؤن کی شرواعت میں مارچ میں میرا وزن 67 کلو تھا، اب یہ 55 کلو ہوگیا ہے- 6 مہینے میں جو 12 کلو وزن کم کیا ہے- یہ کم وزن بنا ورزش کے ہوا ہے- صرف ڈائٹ کو کنٹرول کرکے وزن کم کیا ہے-

شہناز گل نے اپنی کچھ تصویریں اور ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنا وز کم کرلیا ہے اور وہ پہلے سے ذیادہ خوبصورت دیکھ رہی ہے- شہناز گل کے اس لک کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے- گذشتہ دنوں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا- جس میں سدھارتھ شکلا کہتے دیکھے تھے کہ وزن کیسے کم کیا- شہناز گل کی ان تصویروں پر فینس خوب ردعمل دے رہے ہیں انکی محنت کی تعریف کررہے ہیں-

پنجاب کی کٹرینہ کیف یعنی شہناز گل کی جوڑی بگ باس میں سدھارتھ کے ساتھ خوب جمی تھی- کئی مواقع پر سلمان خان نے بھی انکی تعریف کی تھی- شہناز گل کا حال ہی میں گانا کرتی پائجامہ” ریلیز ہوا تھا- جس میں اداکارہ ٹونی ککڑ کے ساتھ نظر آئی تھی- اس گانے کو فینس نے بھی خوب پسند کیا تھا-

Tags:

You Might also Like